• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ اور نتن یاہو کے دعوؤں کے باوجود ایران کے نصف ہتھیار اب بھی فعال

کراچی (نیوز ڈیسک)صدرٹرمپ اور نتن یاہو کے دعوؤں کے باوجود ایران کے نصف ہتھیار اب بھی فعال ، آدھے میزائل لانچرز اور حملہ آور ڈرون کام کرسکتے ہیں،ٹرمپ کا دو تین ہفتوں میں جنگ ختم کرنیکا دعویٰ بھی غلط قرار، ایران نے خلیج فارس کے اہم تجارتی راستے ہرمز میں موثر میزائل و بحری ہتھیار ابھی بھی برقرار رکھےہوئے ہیں ۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق پانچ ہفتوں کے شدید فضائی حملوں کے باوجود ایران کے تقریباً نصف میزائل لانچرز اور ایک طرفہ حملہ آور ڈرون اب بھی فعال ہیں۔ امریکی انٹیلی جنس نے بتایا کہ اس میں وہ میزائل لانچرز بھی شامل ہو سکتے ہیں جو ملبے تلے دبے ہوئے ہیں مگر تباہ نہیں ہوئے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے دو سے تین ہفتوں میں جنگ ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے ایران کے نظام کو کمزور کرنے کا کہا، لیکن تجزیہ کاروں نے اسے غیر حقیقت پسندانہ قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید