• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کے دوران ایرانی قیادت سڑکوں پر، حملوں کے باوجود حکومتی کنٹرول کا پیغام

کراچی (نیوز ڈیسک)جنگ کے دوران ایرانی قیادت سڑکوں پر،حملوں کے باوجود حکومتی کنٹرول کا پیغام، رات کو حکومت کے حق میں ریلیاں ،صدر اور وزیر خارجہ شریک،عوام کے ساتھ ملاقاتیں کیں، تصاویر بنوائیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایران میں جاری امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران ایرانی قیادت نے کنٹرول اور استحکام کا تاثر دینے کیلئے عوامی اجتماعات میں شرکت شروع کر دی ہے، جہاں صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران کی سڑکوں پر عوام کے ساتھ ملاقاتیں کیں، تصاویر بنوائیں اور حامیوں سے مصافحہ کیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام اسرائیلی حملوں اور اعلیٰ ایرانی رہنماؤں کی شہادتوں کے بعد حکومتی اعتماد اور کنٹرول ظاہر کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید