اسلام آباد (رانا غلام قادر) گزشتہ دو مالی سالوں میں وفاقی حکومت کی جانب سے 49 کھرب 75ارب روپے کا ٹیکس استثنیٰ دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، انکم ٹیکس کی مد میں 10 کھرب 22ارب، بڑے سرمایہ داروں کو 2757ارب سیلز ٹیکس میں استثنیٰ ملا ،کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں وفاقی حکومت کی جانب سے 1195ارب روپے کا ٹیکس استثنی ٰدے دیا گیا،ذرائع کے مطا بق مالی سال 24-2023 اور 23-2022میں وفاقی حکومت نے مختلف سیکٹرز کو انکم ٹیکس کی مد میں 10 کھرب 22 ارب جبکہ سیلز ٹیکس کی مدمیں بڑے سرمایہ داروں کو 2757 ارب روپے کا ٹیکس استثنی دیا گیا۔کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں وفاقی حکومت کی جانب سے دو سالوں میں 1195 ارب روپے، توانائی اور کان کنی کے شعبے میں 103 ارب 47 کروڑ روپے، ہاؤسنگ اور پبلک ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو 43 کروڑ 28 لاکھ روپے،تعلیمی شعبے کو 17 ارب، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 5 ارب 86 کروڑ روپے ،صحت اور فارما سیکٹر کو مالی سال 23-2022 اور 24-2023 میں حکومت کی جانب سے 3 ارب 49 کروڑ،کھادوں اور زراعت کے شعبوں میں سیلز ٹیکس کی مدمیں 457ارب 92 کروڑ روپے ،پاور جنریشن کمپنیوں کو 5ارب 77 کروڑ روپے کا سیلز ٹیکس جبکہ صحت اور طبی آلات کے شعبے میں 313ارب 66کروڑ روپے کا ٹیکس استثنی ٰدے دیا گیا۔