• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس مشیر کا متنازع خطاب، ٹرمپ کو حضرت عیسیٰ سے تشبیہ دینے پر ہنگامہ

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کو حضرت عیسیٰ سے تشبیہ دینے پر ہنگامہ، وائٹ ہاؤس مشیر کا متنازع خطاب، غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ایک تقریب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مذہبی مشیر پاؤلا وائٹ کین نے خطاب میں ٹرمپ کو حضرت عیسیٰ سے تشبیہ دے دی جس پر شدید تنازع کھڑا ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو بھی دھوکہ دیا گیا، ان پر الزامات لگے اور وہ مشکلات سے گزرے، جو حضرت عیسیٰ کی زندگی سے مماثلت رکھتے ہیں۔ اس بیان کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں سخت ردعمل دیکھنے میں آیا، جہاں کئی افراد نے اسے مذہبی طور پر نامناسب اور توہین آمیز قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید