• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی ثالثی میں پاک افغان مذاکرات میں پیشرفت

بیجنگ (این این آئی)چین کی ثالثی میں پاک افغان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بات چیت کا عمل مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔پریس بریفنگ کے دوران ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کررہا ہے، چین حالات سازگار بنانے اور بات چیت کے لیے پلیٹ فارم فراہم کی کوشش کررہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کی ثالثی کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں، بات چیت کا عمل ہموار اور مستحکم انداز میں جاری اور آگے بڑھ رہا ہے، تینوں فریقوں نے بات چیت کیلئے مخصوص طریقہ کار پر اتفاق رائے کر لیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، افغان سرزمین کا اپنے خلاف استعمال روکنا چاہتا ہے، افغانستان کی جانب سے اظہارتو ہے مگرعملی طور پر بھی ہونا چاہئے، طالبان نے ایسا ہی اظہار دوحا معاہدے میں بھی کیا تھا مگرعملی طورپردکھائی نہیں دیا، ہمیں افغان سرزمین کے دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے کی تحریری ضمانتیں درکارہیں۔
اہم خبریں سے مزید