• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھٹو کی 47 ویں برسی آج بلاول اور دیگر خطاب کرینگے

لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی گڑھی خدا بخش میں ہفتے کی سہ پہر منائی جائے گی ۔ ضلعی سطح پر ہونے والی یہ تقریب بھٹو کے مرکزی مزار کے اوپر پہلی منزل پر منعقد ہوگی جس میں ضلع لاڑکانہ کے اراکین اسمبلی اور پارٹی کی اہم شخصیات اور عہدیدار شرکت کریں گے۔ ضلعی سیکریٹری اطلاعات عمران جتوئی کے مطابق برسی میں آٹھ سو سے ایک ہزار کے درمیان پارٹی کے نمائندے شرکت کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید