• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کا اغوا اور تاوان وصولی، پولیس اہلکار سمیت 5 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے شہری کو اغوا کر کے ایک کروڑ 70لاکھ تاوان وصول کرنے والے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے دو اہلکاروں سمیت 5لزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے نجی بینک کے ملازم کو اغوا کرکے کہا ہم ایجنسی والے ہیں کسی بڑے کو فون کرو جو تمہاری جگہ پیسے دے سکے ، بہنوئی نے آکر ایک کروڑ 70لاکھ روپے نقد دیئے،مدعی، پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم وحید الدین عباسی مدعی کا بہنوئی ہے ، گرفتار ملزمان میں شہباز احمد، شہزاد بیگ، علی وحید الدین عباسی ، ظفر اور بلال شامل ہیں،پولیس کے مطابق شہباز احمد قانون نافذ کرنے والے ادارے کا حاضر سروس جبکہ شہزاد بیگ سی آئی اے پولیس کا ریٹائرڈ سب انسپکٹر ہے، تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 26 مارچ کو خیابان شہباز مینار چورنگی کے قریب نجی بینک کے ملازم بلال ولد محمود الظفر جو کہ آن لائن ٹیکسی سروس کے ذریعے گھر سے نکلا تو مذکورہ مقام پر کا ر نمبر ksf-975 میں سوار تین افراد نے اس کی گاڑی کو روکا اور اسے اپنی گاڑی میں بٹھا لیا۔
اہم خبریں سے مزید