کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، عالمی کشیدگی اوربےیقینی کے ساتھ ملک میں تیل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی وجہ سے کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی فروخت کاشدید دباو ، کے ایس ای100انڈیکس میں 1613 پوائنٹس کی کمی،ایک لاکھ 52ہزار پوائنٹس سے کم ہو کر ایک لاکھ50ہزار پوائنٹس پر آگیا ،57.76فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی،سرمایہ کاری مالیت 158ارب 67کروڑ 76ہزار روپے کم ہو گئی،تاہم کاروباری حجم33.97فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق ایران امریکا جنگ بارے بے یقینی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے سےسرمایہ کاروں میں مایوسی ،سرمائے کے انخلاء کی وجہ سے کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی دن بھرمندی کے بادل چھائے رہے ،جمعہ کو مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز ہی منفی زون میں ہوا جس کے بعد مسلسل کمی سے ایک موقع پر انڈیکس 3215پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 48ہزار پوائنٹس پر آگیا، تاہم اختتام سے پہلے کچھ سیکٹرز میں خریداری سے ریکوری کے بعد کے ایس ای100انڈیکس 1612.55پوائنٹس کی کمی سے 152011.26پوائنٹس سے کم ہو کر 150398.71 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30 انڈیکس 522.50 پوائنٹس کی کمی سے 45453.36 پوائنٹس ہو گیا ۔