• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے، بارش سے صورتحال مزید ابتر

کراچی(این این آئی)کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے وبال جان بن گئے،گزشتہ روز ہونےوالی ریکارڈ بارش نےشہر کا نقشہ ہی بدل ڈالا اور صورتحال مزید ابترہوگئی، کئی سڑکیں بہہ گئیں، گلی محلوں میں پانی جمع ،ریڈ لائن اور کریم آباد انڈر پاس خوف کی علامت گئے ، متعدد موٹر سائیکلیں اور کاریں گڑھوں میں گر گئیں جس سے کئی افراد ز خمی ہوگئے، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ نکاسی آب کے ناکافی انتظامات نے شہری حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھول دی، ترقیاتی کام کروانے والےشہریوں سے چھپنے لگے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق گزشتہ روزدن اور رات کے اوقات میں ہونےوالی ریکارڈ بارش نے انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی، بیشتر سڑکیں بارش کے پانی کے ساتھ بہہ گئیں، شہر میں جاری ترقیاتی منصوبے عوام کیلئے وبال جان بن گئے، لیاقت آباد، گلشن اقبال، نیپا، یونیورسٹی روڈ، سول اسپتال سمیت متعدد مقامات پر بارش اور گٹر کا پانی جمع ہے۔ متعدد راہگیر، موٹر سائیکلیں اور کاریں گڑھوں میں گر گئیں ، کئی افراد کے ز خمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،مرکزی سڑکوں کے ساتھ ساتھ گلیوں محلوں پانی جمع ہوگیا، نکاسی آب کے کوئی خاطر خواہ انتظامات نظرنہیں آئے جبکہ مختلف علاقوں میں گٹر ابل گئے اور نالے اوورفلو ہونے سے بھی شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔ایسے میں ریڈ لائن اور کریم آباد انڈر پاس شہریوں کیلئے خوف کی علامت گئے ہیں۔کراچی میں بارش کے بعد شہر کے بدترین انفرا اسٹرکچر نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید