اسلام آباد(نیوز ایجنسی )نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، اس دوران خطے میں امن کیلئے پاکستان اور چین کے پانچ نکاتی امن فارمولے پر گفتگو ہوئی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا اور کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔