• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، صارفین پریشان، معمولات متاثر

کراچی(آئی این پی،نیوز ڈیسک) سوئی سوردن گیس کمپنی ایس ایس جی سی کی جانب سے شہر میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے سبب صارفین پریشانی سے دوچار ہوگئے ہیں،کمپنی مختلف علاقوں میں جب چاہیے گیس بند کردیتی ہے اور جب چاہے گیس کی سپلائی بحال کردیتی ہے،کمپنی کی جانب سے باقاعدہ لوڈشیڈنگ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے،تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں صبح 10 بجے سے گیس سپلائی منقطع کی گئی جو شام 6 بجے تین گھنٹے کے لئے بحال کی گئی،گیس کی اچانک بندش سے لوگوں کے معاملات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں،اکثر لوگوں کو کھانے کی اشیاء لینے کے لئے ہوٹلوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے،خاص بات یہ ہے کہ صارفین جب گیس عدم دستیابی کی شکایت درج کرانے یا معلومات حاصل کرنے کے لئے سوئی سوردن گیس کمپنی کے شکایت سینٹر کے فون نمبر 1199پر رابطہ کرتے ہیں تو اکثر تو فون اٹینڈ نہیں کیا جاتا اور اگر کبھی آٹینڈ کرلیا جائے تو ٹال مٹو ل کا مظاہرہ کیا جارہا ہے،عوام جاننا چاہتے ہیں کہ اگر سوئی سوردن گیس حکام نے لوڈشیڈنگ شروع کی ہے تو اس کا شیڈول جاری کیا جائے،تاکہ صارفین اپنے معاملات اسی شیڈول کے مطابق طے کرے،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صارفین میں غصہ بڑھ رہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید