کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایران پر امریکہ اسرائیل کے حملوں کے بعد جاری جنگ کو 5 ہفتے مکمل ہوچکے ہیں ایسے میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر سے پاکستان کا فلائٹ آپریشن فعال ہوچکا ہے،، پاکستان مشرق وسطی کی 3000 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ تاہم کویت بحرین عراق ایران سمیت مختلف ایئرپورٹ سے پاکستان کی پروازیں مسلسل معطل ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان سے مشرق وسطی کی 50 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ جن میں کراچی سے 15 اسلام اباد 13 لاہور 12 پشاور 8 اور ملتان کی 2 پروازیں شامل ہیں۔ 3 اپریل کو 45 دو اپریل کو 32 جبکہ یکم اپریل کو مشرق وسطی کی 45 پرواز منسوخ ہوئیں۔