راولپنڈی ،ٹیکسلا،دولتالہ(سٹاف رپورٹر، نمائندگان جنگ)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں دوخواتین سمیت چھ افراد جان کی بازی ہارگئے۔حطار دو افراد لقمہ اجل،وارث خان خاتون،تھانہ ائیرپورٹ جوان قتل، مندرہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں کالج روڈ سے لایاگیا نامعلوم شخص دم توڑ گیا جس کی ڈیڈ باڈی مردہ خانے میں رکھوادی گئی ۔تفصیلات کے مطابق حطار روڈ فاروقیہ چیک پوسٹ پر ٹرک اور کارکے درمیان خوفناک تصادم سےگاڑی میں آگ لگنے سے دو افرادجھلس کر لقمہ اجل بن گئے،ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق حطار روڈ پر فاروقیہ چیک پوسٹ پر المناک ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا گاڑی میں سوار تین افراد میں سے محسن خان ولد لیاقت خان سکنہ دھم توڑ ایبٹ آباد،عمران ولد نامعلوم سکنہ راولپنڈی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تیسرا شخص عثمان علی ولد ممتازعلی سکنہ فتح جنگ شدید زخمی ہوا ہے۔ طویل ریسکیو آپریشن کے بعد جاں بحق ہونے والی نعشیں اور زخمی شخص کو گاڑی ک باڈی کاٹ کر گاڑی سے نکالا گیا۔دریں اثناءتھانہ جاتلی کے قریب مندرہ چکوال روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ذرائع کے مطابق مندرہ چکوال روڈ تھانہ جاتلی کے قریب 22 ویلر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری دی موٹر سائیکل سوار زبیر حمید ولد عبد المجید کی اہلیہ صباء حمید عمر 37 سال موقع پر جاں بحق ہو گئی تھانہ وارث خان کے علاقہ گلاس فیکٹری کے قریب جمیعت علمائے اسلام کے مقامی رہنما مفتی مسرت اقبال عباسی کی اہلیہ کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئیں ،پولیس کے مطابق راستے میں کھڑی گاڑی سے راستہ مانگنے پر ملزم نے فائرنگ کردیپولیس نے ملزم ارسلان اشتیاق مرزا کوگرفتار کرکے گاڑی قبضے میں لے لی ملزم پیپلز پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اشتیاق مرزا کا بیٹا ہے۔