راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا،تھانہ وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، متن مقدمہ کے مطابق مذکورہ ملزم نے اسے ہراساں کیا اور دوستی کرنے کا کہا، وارث خان پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔