راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی اشرف زبیر صدیقی نے ریجنل کمانڈر نارتھ ریجن کا چارج سنبھال لیا، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اشرف زبیر صدیقی نے ریجنل کمانڈر، نارتھ ریجن کا چارج باضابطہ طور پر سنبھال لیا۔اس موقع پر ریجنل کمانڈر کو آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ موٹروے پولیس کے اقدامات اور جاری مہمات سے آگاہ کیا گیا۔عہدہ سنبھالنے کے بعد ریجنل کمانڈر نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے اعلیٰ کارکردگی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔