• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں مہنگی روٹی ونان فروخت کرنیوالے 11 تندور سیل، 47 گرفتار

رالپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد میں مہنگی روٹی ونان فروخت کرنے والے 11 تندور وں کوسیل کر کے 47 افراد کو گرفتار کرلیاگیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے روٹی کی قیمت 20 روپے اور نان کی 25روپےمقرر کی گئی ہے، مقررہ نرخ سے زیادہ وصول کرنے والے نان بائیوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ، اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے شہر بھر میں انسپکشن کاسلسلہ جاری ہے ،اس ضمن میں گزشتہ روز اسلام آبادمیں 183 تندوروں کی انسپکشن کی گئی،اور روٹی اور نان مقررہ قیمت سے زیادہ پر فروخت کرنے والے 11 تندور وں کوسیل کرے 47 افراد کو گرفتار کرلیاگیا، ڈی سی عرفان میمن کاکہنا تھاکہ روٹی و نان کی سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے ،حکومتی ریٹ کے مطابق روٹی کی قیمت 20روپے اورنان 25 روپے مقررہے اس سے سے زائد قیمت پران کی فروخت پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، ڈی سی اسلام آباد نے شہریوں سے التماس کی کہ مہنگی روٹی یا نان بیچنے والے تندوروں کی نشاندہی کریں،شہری ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبر 051 9108084 پر اطلاع دے سکتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید