اسلام آباد(جنگ نیوز) معروف طبیب شمیم احمد خان کی اہلیہ جو طویل علالت کے باعث جمعہ کو انتقال کر گئی تھیں انہیں ہفتے کو اسلام آباد کے ایچ II قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں مختلف مکتبہ فکر اور شعبہ زندگی کی معروف شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئےقل بروز اتوار افشاں کالونی ذیشان مسجد سے ملحق حکیم شمیم احمد خان کی رہائش گاہ پر نماز عصر کے بعد ہوں گے۔