• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل روڈ اور ملحقہ علاقوں میں تجاوزات کیخلاف کارروائی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے نے جیل روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قائم رکاوٹوں کا خاتمہ کرتے ہوئے سامان ضبط کر لیا انسدادِ تجاوزات سیل، زون 1 کے انچارج، علی رضا درانی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جیل روڈ پر مختلف مقامات پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا اور دکانوں کی حدود سے باہر موجود سامان موقع پر ضبط کر لیا فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قائم رکاوٹوں کو بھی ختم کیا گیا دکانداروں اور ہوٹل مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا مظاہرہ کرتے ہوئے تجاوزات سے اجتناب کریںآئندہ خلاف ورزی کی صورت میں بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید