کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کلی صوفی کچلاک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں اور صارفین شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے ہیں اہل علاقہ نے بتایا کہ دن میں 10 سے 12 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے جسکی وجہ سے نہ صرف گھریلوامور متاثر ہورہے ہیں جبکہ کاروبار بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بارہا متعلقہ حکام کی توجہ مسئلہ کی جانب مبذول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی علاقہ مکینوں نے کیسکو چیف سے اپیل کی کہ وہ مذکورہ علاقے میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں۔