کوئٹہ(پ ر) آل پاکستان گوجر ایسوسی ایشن کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد سلیم گجر نے کہا ہے کہ حاجی محمد ارشد گجر ایڈووکیٹ کا کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں حصہ لینا خوش آئند ہے آل پاکستان گوجر ایسوسی ایشن ان کی مکمل حمایت کرتی ہے ان کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حاجی محمد ارشد گجر ایڈووکیٹ باوقار سیاسی و سماجی شخصیت ہیں جو نہ صرف حلقے میں بسنے والی تمام اقوام کے حقوق کے علمبردار ہیں بلکہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی بھرپور جدوجہد کررہے ہیں حلقے کےعوام کے لیے بے شمار ترقیاتی کام کرائے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں ان کی مقبولیت نمایاں ہےعوام اپنے ووٹ کی طاقت سے حقیقی نمائندے کا انتخاب کریں گے۔