کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع نصیر آباد کے زیر اہتمام ایک روزہ عوامی تربیتی اجتماع مرکز اسلامی ڈیرہ مراد جمالی میں ہوا جس سے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ، نائب امراء بشیر احمد ماندائی،پروفیسر مولانا محمد ایوب منصور اور پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو نے خطاب کیامقررین نے کہا کہ ملک میں عدل و انصاف پر مبنی اسلامی نظام کا قیام ہی تمام مسائل کا واحد حل ہے اور جماعت اسلامی اس مقصد کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے عوام کو جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے منظم جدوجہد و جمہوری مزاحمت کے ذریعے ہی حقوق مل سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ظلم و جبر ، لاقانونیت ، بدعنوانی اور ناانصافی نے معاشرے کو جکڑ رکھا ہے جس کے خاتمے کے لیے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہے جبکہ بلوچستان کی ترقی،خوشحالی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھی سنجیدہ اور عملی اقدامات کررہی ہے۔