• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں کاروبار کے نئے اوقات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا، DC کوئٹہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی نے کہا ہے کہ خطے کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے ملک گیر سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے پیٹرولیم اور توانائی کی بچت کے لئے جو قومی مفاد میں فیصلے کئے گئے ہیں ان کی روشنی میں صوبائی حکومت کی جانب سے کوئٹہ میں ایک ماہ کیلیے کوئٹہ میں مارکیٹیں اور دکانیں رات 8 بجے، ہوٹل، ریسٹورنٹ اور شادی ہال رات 11 بجے تک کھلے رہیں گےجبکہ میڈیکل سٹورز کو استثنیٰ حاصل ہےانتظامیہ کی کوشش ہے کہ ان حالات میں تمام شعبوں میں کوئی بھی شخص گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری نہ کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد انور کاکڑ، مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، انجمن تاجران رجسٹرڈ بلوچستان اور ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر رحیم آغا، انجمن تاجران ودکانداران کے چیئرمین ٹکری حمید بنگلزئی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیااس موقع پر ولی افغان، حضرت علی اچکزئی ، عمران ترین، یاسین مینگل، حاجی بشیر احمد بنگلزئی سمیت دیگر بھی موجود تھےڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ حکومت کے ان فیصلوں پر تاجر برادری اور عوام کے تعاون سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں عوام کاروبار کے لئے مقرر کئے گئے وقت میں خریداری کریںایک سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ عملدرآمد کو یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اسی لئے حکومت اور انتظامیہ نے تمام تاجر تنظیمو ں کو اعتماد میں لیا ہے ان فیصلوں کی خلاف ورزی پر ریاستی مشینری کو استعمال کرنے پر مجبور کریں گےاس موقع پر مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ،انجمن تاجران رجسٹرڈ بلوچستان اور ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر رحیم آغااور ٹکری حمید بنگلزئی نے بھی اظہارخیال کیا۔
کوئٹہ سے مزید