• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلی پائند خان اور گردونواح میں صفائی کی صورتحال دگرگوں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کلی پائند خان اور گردونواح میں صفائی کی صورتحال دگرگوں اسٹریٹس لائٹس غیرفعال مکین عاجز آگئے متعلقہ حکام نے چپ سادھ لی اہل علاقہ نے بتایا کے عملہ صفائی کی عدم توجہی کی وجہ سے علاقہ میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے شدید تعفن پھیل رہا ہے اور امراض پھیلنے کا بھی خطرہ ہےجبکہ یہی گندگی کے ڈھیر مکھیوں اور مچھروں کی افزائش کا بھی سبب بن رہے ہیں دوسری جانب رہی سہی کسر غیرفعال اسٹریٹس لائٹس نے پوری کر رکھی ہے جسکی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں جبکہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر سر گرم ہو جاتے ہیں اور رات کے اوقات میں آنے جانے والوں کو انکی قیمتی اشیا سے محروم کر دیتے ہیں علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہےکہ مسائل حل کیے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید