اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب حافظ تنویر احمد کے بیٹے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب انجنیئر احمد عبداللہ کی دعوت ولیمہ گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں معززین شہر اور سیا سی و سماجی شخصیات نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم، امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد،سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان، امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم،جماعت اسلامی پاکستان کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اظہر اقبال احسن، صدر الخد مت فاونڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمان، سید وقاص انجم جعفری، جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل اقبال خان، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی، راجہ محمد جواد،رضا احمد شاہ،ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزاہ وسیم حیدر سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔