راولپنڈی میں 20 اپریل تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، جس کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی شہر میں دفعہ 144 ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارش پر نافذ کی گئی ہے۔
شہر میں ریلی، احتجاج، دھرنے، جلسے اور جلوس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
نفرت آمیز و اشتعال انگیز تقاریر پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔