• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی دھمکیوں پر شدید رد عمل، سابقہ قریبی اتحادیوں کا بھی برطرفی کا مطالبہ

واشنگٹن ، کراچی(اے ایف پی، نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں پوری تہذیب نیست و نابود کرنے کی دھمکی ، اشتعال انگیز بیانات نے عالمی سطح پر شدید تنقید کو جنم دیا ہے، ان کے بعض سابقہ قریبی اتحادیوں نے بھی انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ڈیموکریٹ سینیٹر پیٹی مرے نے اسے ایک "خون کے پیاسے جنونی کی بڑ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری تہذیب کو مٹانے کی دھمکی دینا اخلاقی طور پر انتہائی بیمار ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ سابق وائٹ ہاؤس اہلکار اینتھنی سکاراموچی نے بھی ریپبلکنز کو خبردار کیا کہ صدر ایٹمی حملے کی راہ ہموار کر رہے ہیں، لہٰذا انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔امریکی اخباربلوم برگ کے مطابق ریاست وسکونسن سے تعلق رکھنے والے سخت گیر قدامت پسند ریپبلکن سینیٹر ران جانسن بھی ایرانی تہذیب کو مٹا دینے کی دھمکی کی کھلے عام مخالفت کرنے والے پہلے ریپبلکن قانون سازوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید