• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کہہ چکے ایران کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، ترجمان امریکی حکومت

نیویارک (عظیم ایم میاں) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دیے گئے الٹی میٹم میں مزید دو ہفتے کی توسیع کی اپیل وائٹ ہاؤس کو نہ صرف موصول ہوچکی ہے بلکہ اس تجویز کے حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف کے بارے میں صدر ٹرمپ کے مثبت ریمارکس کی تصدیق بھی امریکی میڈیا ’’فوکس نیوز‘‘ کی نمائندہ خاتون صحافی نے بھی رپورٹ کردی ہے۔ امریکی ذرائع نے نمائندہ جنگ/ جیو سے گفتگو کرتے ہوئے اس پاکستانی تجویز کو ایک مثبت تجویز قرار دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ صدر ٹرمپ اس پاکستانی تجویز پر کوئی حتمی فیصلہ کرنے کے لیے اپنے مشیروں سے بریفنگ اور صلاح مشورے کررہے ہیں۔ ادھر امریکی ٹی وی سی این این بھی اپنے ذرائع سے اگلے لمحات میں اچھی خبر کی پیشگوئی کررہا ہے۔ جبکہ امریکی اراکین کانگریس بالخصوص ری پبلکن پارٹی کے اراکین کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اہم خبریں سے مزید