• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائیو اسٹاک برآمدات میں اضافے کیلئے وفاق اور پنجاب کی مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

اسلام آباد (اسرار خان) لائیو سٹاک برآمدات میں اضافے کیلئے وفاق اور پنجاب کی مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق، مقصد ملک کی بڑی لیکن پسماندہ صنعت میں برآمدی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا، پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی اور پنجاب حکومتوں نے پاکستان کے لائیو سٹاک کے شعبے کو جدید بنانے کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا ہے، جس کا مقصد ملک کی اس بڑی لیکن پسماندہ صنعت میں برآمدی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا، پیداواری صلاحیت کو بڑھانا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور پنجاب کے وزیر برائے زراعت و لائیو سٹاک سید محمد عاشق حسین شاہ کرمانی کے درمیان یہ اتفاق رائے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران ہوا، جس کا محور مربوط پالیسی اصلاحات اور اس شعبے کی مجموعی ترقی تھا۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ لائیو سٹاک کا شعبہ زرعی معیشت کا ایک کلیدی ستون ہے لیکن کمزور ریگولیشن اور ڈھانچے کی کمی کا شکار ہے، جس کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں اس کی مسابقت محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید