کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایک شخص نےگولی مار کر مبینہ خو د کشی کرلی ، تالاب اور سڑک سے2 افراد کی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطابق کلفٹن فیز 5 زمزمہ پارک کے قریب واقع بنگلے سے 30سالہ حمزہ ولد یوسف صدیقی کی لاش ملی جس کی موت گولی لگنے سے واقع ہوئی، پولیس کاکہنا ہے کہ متوفی نے گولی مار کر مبینہ خود کشی کی ہے، لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب سڑک سے 55سال کے شخص کی لاش ملی ،پولیس کاکہنا ہے کہ متتوفی نشہ کا عادی معلوم ہوتا ہے ،لاش سرد خانہ منتقل کردی،رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر گیٹ نمبر دو مین نیشنل ہائی وے کے قریب پانی کے تالاب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ، پولیس نے لاش کو تالاب سے نکال کر جناح اسپتال منتقل کر دیا،تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔