• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلڈرن ہسپتال میں نئے ٹاور کی تعمیر‘ جائیکا اور انتظامیہ کے مابین معاہدہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) چلڈرن ہسپتال میں نئے ٹاور کی تعمیر کیلئے جائیکا اور انتظامیہ کے درمیان معاہدہ، تفصیلات کے مطابق چلڈرن ہسپتال ملتان میں بچوں کے علاج معالجے کی سہولتوںمیں بہتری کیلئے نئے ٹاور کی تعمیر کے منصوبے کے تحت جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) اور چلڈرن کمپلیکس ملتان کے درمیان کنسلٹنٹ سائننگ تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں منصوبے پر باضابطہ دستخط کئے گئے، تقریب ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی کی زیر نگرانی منعقد ہوئی جب کہ کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان مہمانخصوصی تھے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کامران، پروفیسر وقاص عمران، پروفیسر سہیل ارشد سمیت سینئر فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز اور نرسز بھی موجود تھے،ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے تحت انتہائی نگہداشت یونٹ کو اپ گریڈ کر کے 65 بستروں تک توسیع دی جائے گی جب کہ جدید ڈایگناسٹک سہولیات، سی ٹی اسکین، الٹراساؤنڈ اور جدید لیبارٹری بھی اس نئے ٹاور کا حصہ ہوں گی۔
ملتان سے مزید