ملتان (سٹاف رپورٹر) صدر انجمن تاجران ریلوے روڈ و صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ، چیئرمین یونین کونسل 31زاہد عدنان گڈو کی جانب سے ڈی ایس پی حرم گیٹ سرکل کبیر خان منیس اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں ریلوے روڈ پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی ایس پی کبیر خان منیس، ایس ایچ او حرم گیٹ قمر صادق، ایس ایچ او بوہڑ گیٹ محمد عظیم، سب انسپکٹر تھانہ بوہڑ گیٹ افتخار خان کو علاقہ میں جرائم کی روک تھام، امن و امان کے قیام اور تاجر برادری کے لیے بے لوث خدمات سرانجام دینے پر یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔اس موقع پر چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے عہدیداران سٹی صدر ظفر اقبال صدیقی، ضلعی صدر شیخ طاہر امجد، عزیز الرحمن انصاری، میاں ظفر اقبال، شاہد شکور، خادم بٹ، آصف اسلم، وحید بھٹی، رضوان عباسی، شیخ محمد زبیر، محمد عرفان، محمد شفیق، صوفی ریاض، ارشد خان، ساجد رضوان جگنو، رانا اسلم، بابر کھوکھر سمیت دیگر تاجر نمائندوں اور تاجروں نے بھرپور شرکت کی۔ڈی ایس پی حرم گیٹ سرکل کبیر خان منیس نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس کا اولین فرض عوام کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے ساتھ باہمی تعاون سے جرائم کے خاتمے میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے، اور پولیس ہمیشہ تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے حاضر ہے۔