• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی عالمی امن کیلئے اہم پیشرفت ہے، ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر

ملتان(سٹاف رپورٹر )صوبائی صدر پاکستان سنی تحریک جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی خطے اور دنیا کے امن کے لیے ایک خوش آئند اور مثبت پیش رفت ہے، عالمی برادری بالخصوص عرب ریاستوں اور یورپی یونین کو ایران کی تعمیر نو میں مثبت کردار ادا کرنا چاہے، پاکستان کی مؤ ثر سفارتی حکمت عملی کے باعث خطہ ایک بڑی تباہی اور ممکنہ جنگی بربادی سے محفوظ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کیلئے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شاندار کردار ادا کیا، پاکستان کی بروقت اور دانشمندانہ کوششوں کے نتیجے میں اسلامی ریاستیں باہمی تصادم سے محفوظ رہیں۔
ملتان سے مزید