ملتان( سٹاف رپورٹر ) پاکستان سرائیکی پارٹی کا 37واں یوم تاسیس اور تاج محمد خان لنگاہ کی 13ویں برسی کی تقریب سیکرٹریٹ وینس ہاؤس چوک ناگ شاہ شجاع آ باد روڈ پر منعقد ہوئی، تقریب کی صدارت چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہنے کہا کہ صوبہ سرائیکستان کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہےجس سے پاکستان مضبوط اور خوشحال ہو گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرسٹر تاج محمد خان لنگاہ کے نظریات اور تحریروں کی تحقیق کر کے انہیں ڈیجٹیلائز کریں گے تاکہ آنیوالی نسلیں اس سے استفادہ کر سکیں۔