• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارڈرز کی بندش باعث تشویش ہے، غلام نبی مری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان نیشنل پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری نے بلوچستان میں بارڈرز کی مسلسل بندش سے عوام کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارڈرز کی مسلسل بندش نے بارڈر پر آباد شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔ بارڈرز پر آباد لوگوں کے روزگار کا دارومدار سرحدی تجارت پر ہے مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ دو تین سال سے بارڈرز کی بندش سے وہاں کے عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا گیا ہے کاروبار نہ ہونے کے باعث عوام ذہنی کوفت اور خودکشیوں پر مجبور ہیںانہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر بارڈرز کھول کر عوام کو کاروباری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
کوئٹہ سے مزید