• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، پشتونخوا نیپ،پی ایس او

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی اورپشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہملک بھر میں مسلط کردہ مہنگائی کا طوفان دراصل حکمرانوں کی نااہلی، غلط معاشی پالیسیوں اور عوام دشمن فیصلوں کا نتیجہ ہےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابلِ قبول ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی ڈپٹی سیکرٹری حاجی نصیب اللہ ناصر، مولوی عبداللہ مندوخیل اور پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ضلعی سیکرٹری امیرالبشر نےژوب میں پریس کلب کے سامنےحتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر شدید تنقید کی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ بے جا غیر منصفانہ اور ظالمانہ اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئےکہا کہ ملک بھر میں مسلط کردہ مہنگائی کا طوفان دراصل حکمرانوں کی نااہلی، غلط معاشی پالیسیوں اور عوام دشمن فیصلوں کا نتیجہ ہےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ نہ صرف ناقابلِ قبول ہے بلکہ اس نے پہلے سے بدحال عوام کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہےحالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی ایک مشکل ترین امر بن چکا ہےجبکہ حکمران طبقہ عوامی مسائل سے لاتعلق ہو کر عیاشیوں اور مراعات میں مصروف ہےاگر حکومت نے فوری طور پر اپنے ظالمانہ فیصلے واپس نہ لیے تو احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید