• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ جنگ بندی پر اسرائیل میں شدید ردعمل، ایران کو اسٹرٹیجک برتری

کراچی (نیوز ڈیسک)ٹرمپ جنگ بندی پر اسرائیل میں شدید ردعمل، ایران کو اسٹریٹجک برتری قرار، اسرائیلی اپوزیشن نے جنگ بندی کو سیاسی ناکامی کہا، ایران حکومت برقرار، اہداف حاصل نہ ہونیکا اعتراف، ہرمز بندش جنگ کا اہم موڑ ثابت، ایران کو مذاکرات میں برتری دی،پاکستان ثالثی پر اسرائیل مذاکرات سے باہررہا اور رہے گا۔عرب میڈیا کے مطابق بنیامین نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ میں دو ہفتے کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیل میں شدید سیاسی ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں اپوزیشن رہنما یائیر لاپید نے اسے ملکی تاریخ کی بڑی سیاسی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جنگی کامیابیوں کے باوجود سیاسی و اسٹریٹجک اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا جبکہ ایران کی حکومت برقرار رہی اور اس کا میزائل پروگرام دوبارہ بحال ہو سکتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق جنگ کے دوران ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش جنگ کا اہم موڑ ثابت ہوئی جس نے عالمی دباؤ بڑھایا اور ایران کو مذاکرات میں برتری دی۔
اہم خبریں سے مزید