• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن خراب کرنے والے نیتن یاہو اور مودی ہیں، مشاہد حسین

کراچی (ٹی وی رپورٹ) پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ امن خراب کرنے والے نیتن یاہو اور مودی ہیں، ایران پر پابندیاں ختم ہوںتو گیس پائپ لائن فعال ہونی چاہئے۔ دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ ایران کو جی سی سی ممالک سے بھی مل کر غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ پاکستان عالمی امن کا پاسبان کیسے بنا؟۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دونوں ماہرین نے مسلم نیٹو کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا جو دفاعی تعاون کے معاہدے کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے اور ایران کی طرف سے پچھلے سال یہ تجویز پیش کی جاچکی تھی شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کو اس سے متعلق بھی کوشش کرنی چاہئے ۔ جبکہ میزبان حامد میر نے پروگرام کے آغاز میں کہا کہ پاکستان نے اپنی سفارتی کوششوں کے ذریعے دونوں فریقین کو سیز فائر کے لئے راضی کیا اور پاکستان کے عالمی امن اور معیشت کو جو خطرہ لاحق تھا اس سے دنیا کو باہر نکال لیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید