کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ کے بعد ہر آٹھ میں سے ایک برطانوی شہری امارات چھوڑ گیا۔ تقریباً 30 ہزار افراد نے ملک چھوڑا، جو کل مقیم برطانوی آبادی کا تقریباً13فیصد بنتا ہے۔یہ روانگی خلیجی خطے میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ہوئی، روایتی محفوظ مقام کی ساکھ کو دھچکا لگا۔برطانوی اخبار فائنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے آغاز کے بعد متحدہ عرب امارات میں مقیم تقریباً ہر آٹھ میں ایک برطانوی رہائشی ملک چھوڑ کر واپس برطانیہ یا دیگر مقامات پر چلا گیا ہے۔ جنگ شروع ہونے سے پہلے یو اے ای میں تقریباً دو لاکھ 40ہزار برطانوی شہری مقیم تھے۔