کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی ثالثی پر بھارت میں ہنگامہ، مودی کی ناکام شخصی سفارتکاری پر شدید تنقید، پاکستان نے دو ہفتے کی جنگ بندی کرائی، کانگریس نے سوال اٹھایا بھارت کے امریکا، اسرائیل اورخلیج سے خاص تعلقات ہیں ، لیکن مذاکرات میں یہ کہاں تھا؟ دوسری جانب بھارت نے جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ، لیکن ثالثی کرنیوالے ملک پاکستان کا نام لینے سے گریز کیا،چھ گھنٹے بعد بیان جاری کیاگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسلام آباد کی مغربی ایشیا میں دو ہفتے کی جنگ بندی کرانے کی کامیابی نے پاکستان کی عالمی سفارتکاری میں اہمیت اجاگر کر دی، جس پر بھارت میں مختلف ردعمل سامنے آئے۔ اپوزیشن نے مودی کی شخصی اور غیر فعال سفارتکاری کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ سابقہ سفارتکاروں نے بھارت کو خاموشی اختیار کرنے کے بجائے واضح اور محتاط موقف اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔