ابوظہبی (اے ایف پی)جنگ بندی کے باوجود حملے جاری، کویت، یو اے ای اور بحرین میں معمول کی زندگی بحال نہ ہو سکی،خلیجی عوام کے چہروں پر اطمینان کے ساتھ بے یقینی بھی نمایاں، جنگ بندی غیر مستحکم دکھائی دیتی ہے،دھماکوں کے خوف نے نئی نسل کو ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیاہے،خلیجی ممالک کے رہائشیوں نے، ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کی خبر سن کر انہوں نے اطمیان کا سانس لیاہے لیکن فکر مندی اب بھی ان کے چہروں پر نمایاں ہے کیوں کہ جنگ بندی اب بھی غیر مستحکم دکھائی دیتی ہے۔ایک ماہ سے زائد جاری رہنے والی جنگ کے دوران ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں خلیج بھر میں ڈرون اور میزائل حملے کیے، جن میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔تاہم جیسے ہی یہ نازک جنگ بندی نافذ ہوئی، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے ایرانی حملوں کی اطلاعات دیں، جس سے معمول کی زندگی کی فوری بحالی کی امیدوں کو دھچکا پہنچا۔