• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا 25 اپریل کو ملک گیر جلسوں کا اعلان

اسلام آباد( جنگ نیوز)تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 25اپریل کو ملک گیر جلسوں کا اعلان کردیا۔ اعلامیے کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس محمود خان اچکزئی کی صدارت میں ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال، مشرقِ وسطیٰ کشیدگی اور بلوچستان پر تفصیلی غور کیا گیا، ایران اور امریکا جنگ بندی کا خیر مقدم کیا گیا، خطے میں امن کی امید ظاہر کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے لبنان، شام اور غزہ مسائل کا حل ناگزیر قرار پایا، پاکستان، افغانستان مذاکرات خوش آئند، جنگ نہیں مکالمہ ہی حل ہے۔ شرکا نے حکومت سے سیاسی مکالمہ، قانون کی حکمرانی اور مفاہمت کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا، بلوچستان میں آپریشن بند کرنے اور بلوچ یکجہتی کمیٹی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا، اختر مینگل کے خلاف مقدمات ختم کرنے اور وسائل کے منصفانہ استعمال پر زور دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید