• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بن قاسم، ہوٹل میں بیٹھے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )بن قاسم کے علاقے میں مسلح ملزمان نے ہوٹل میں بیٹھے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق بن قاسم تھانے کی حدود پپری پٹھان کالونی میں واقع ہوٹل میں فائرنگ کے واقعہ میں 41 سالہ اللہ نور جاں بحق ہو گیا۔ایس ایچ او فیصل رفیق کے مطابق مقتول ہوٹل پر کھانا کھا رہا تھا کہ دو ملزمان جو کہ پیدل تھے آئے اور مقتول کو گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید