کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کراچی میں پریس کانفرنس میں ویرات کوہلی سے موازنے والی بات پر غصے میں آگئے اور سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ لیکن اتنا کہا کہ ویرات سے میرا موازنہ کرنا ختم کردیں، میں نے بھی میچز فنش کیے ہیں، جانتا ہوں مداحوں کی امیدوں پر پورا نہیں اتر پا رہا۔ اہم بات میچ کی صورتِ ، رن ریٹ اور پچ کیسا برتاؤ ہوتی ہے، ان کے مطابق ہی حکمتِ عملی بنتی ہے۔