• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات و واقعات، 3 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک اور دیگر واقع میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ،نوجوان نے پھندا لگا کر مبینہ خود کشی کرلی ، 2 افراد کی لاشیں ملیں، تفصیلات کے مطابق گلشن حدید فلک نازسوسائٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 45 سالہ سلام ولد انیس شخص جاں بحق ہوگیا ،نیوکراچی شفیق موڑکے قریب کمپنی میں کام کے دوران وزنی چیز گرنے سے مزدور 25 سالہ رام بخش ولد مایو جاں بحق ہوگیا،سرجانی ٹاؤن کے علاقے نادرن بائی پاس انڈس چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں 55 سالہ حشمت علی ولد ولی محمد جاں بحق ہوگیا، دریں اثنا اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ شاہ ولی اللہ نگر میں گھر کی پہلی منزل پر کمرے سے 14 سالہ زبیر ولد زاہد کی پھندا لگی لاش ملی ،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں اہلخانہ واقعہ مبینہ خودکشی کا بتا رہے ہیں، ورثاء نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ زبیر والدہ سے دوپٹہ لیکر پہلی منزل پر بنے ہوئے کمرے میں گیا تھا جب وہ کچھ دیر تک واپس نہیں آیا تو اہلخانہ نے اوپر جا کر دیکھا تو اسی دوپٹے سے اس کی لاش لٹکی ہوئی تھی، علاوہ ازیں سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیف المری گوٹھ پاکستان چوک کے قریب گھر سے25سالہ سائمن ولد اسلم کی لاش ملی، پولیس کے مطابق ظاہری طور پر وجہ موت طبعی معلوم ہوتی ہے تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے ،ملیر سٹی گلشن قادری میں ایک شخص کی لاش ملی ،متوفی کی عمر 35 برس کے قریب ہے تاہم فوری شناخت نہیں ہو سکی ۔ 

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید