• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی اور اغوا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی اور اغوا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات، تفصیلات کے مطابق پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 6نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے‘ پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 8افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، تھانہ شاہ شمس پولیس نے ملزم ظفر اقبال سے 530گرام چرس ،ملزم نعمان شبیر سے 540گرام آئس، ممتاز آباد پولیس نے ملزم غلام یاسین سے 10لیٹر شراب، ملزم کامران سے 3000گرام چرس ،گلگشت پولیس نے ملزم رفیق سے 8لیٹر شراب، مخدوم رشید پولیس نے ملزم راشد حسین سے 19لیٹر شراب، ملزم اعظم سے 560گرام چرس، ملزم شہباز سے 540گرام چرس اورشاہ رکن عالم پولیس نے ملزم فرحان احمد سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نے شہری سے فراڈ اور دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،منکوحہ خاتون کے دوسرے نکاح کی کوشش کرنے کے الزام میں پولیس نے 6افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،بدھلہ سنت پولیس نے موٹروے کی حدود میں مویشی چرانے کے الزام میں پولیس نے چرواہے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ ممتاز آباد پولیس نے میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں منیجر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید