راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، 8ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ چرس ، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،مسروقہ مو ٹرسائیکلز رکشہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 8ملزموں کو گرفتارکرکے چرس ، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ،ملزموں سے ایک کلو 520 گرام چرس ، 21لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ سول لائنز ، رتہ امرال ، بنی ، آر اے بازار ، وارث خان ، نصیرآباد، ٹیکسلا اور مندرہ کے علاقوں میں کی گئیں ، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افرادقانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔ ادھر2 گینگز کے 2 ارکان کو گرفتار کرکے10مسروقہ موٹر سائیکل،مسروقہ رکشہ اور اسلحہ برآمد کرلیاگیا،تھانہ نیو ٹاون پولیس نے موٹر سائیکل و رکشہ چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے 7 مسروقہ موٹر سائیکل و رکشہ اور اسلحہ برآمد کیا، جب کہ تھانہ بنی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے 3 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے ۔