• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، ملزمان 2 فلیٹوں سے نقد رقم اور طلائی زیورات چوری کر کے فرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کورنگی سیکٹر 31/B اللہ والا ٹاؤن میں واقع رہائشی عمارت کے دو فلیٹوں کے تالے کھول کر چور نقد رقم اور طلائی زیورات چوری کر کے فرار ہو گئے ،ملزمان نے چوتھی اور پانچویں منزل کو نشانہ بنایا ، پانچویں منزل کے رہائشی چوتھی منزل پر منعقد شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے تھے، شادی کے بعد آنے پر دیکھا کہ ملزمان تالے توڑ کر دونوں فلیٹوں سے کیش اور سونے کے زیوارات لے گئے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید