کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تحریک کے بانی چیئرمین عظیم احمد طارق کی 33 ویں برسی پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم احمد طارق کی سیاست کا محور اصول پسندی فکری پختگی اور مظلوموں کی بے لوث خدمت تھا، عظیم احمد طارق شہید نے اس وقت حق و صداقت کا پرچم بلند کیا جب مصلحتوں کا بازار گرم تھا ، دریں اثناء خالد مقبول صدیقی نے عالمی یومِ مزدور کے موقع پر ملک کے معاشی نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تقدیر کسی ایوان میں نہیں بلکہ کارخانوں کی ہلچل اور کھیتوں کی خاموشی میں کام کرنے والے محنت کشوں کے ہاتھوں میں ہے، پاکستان میں رائج سرمایہ دارانہ فرعونیت اور جاگیردارانہ جبر نے محنت کش کو صرف ایک پرزہ بنا کر رکھ دیا ہے مگر اب وقت آگیا ہے کہ ہم اجرت کے پرانے تصور کو بدل کر شراکت داری کے نئے عہد کا آغاز کریں۔