• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں 78 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں، منعم ظفر خان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج، ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ کے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلبرگ کے تحت فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں علامہ شبیر احمد عثمانی اسکول کی تزئین وآرائش کے بعد افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آج پاکستان میں دو کروڑ 62لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں جبکہ سندھ میں 78لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں،جماعت اسلامی نے کراچی کے مختلف ٹاؤنز میں اب تک 49 اسکولوں کو ازسرِنو بحال کیا ہے تاکہ بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے، گلبرگ ٹاؤن میں ساڑھے پانچ سو طلبہ میں تقریباً دو ہزار کاپیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید