• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھارو اور پپری پمپنگ اسٹیشنز پر جدید واٹر فلٹریشن پلانٹس قائم کئے جائیں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گھارو اور پپری پمپنگ اسٹیشنز پر جدید واٹر فلٹریشن پلانٹس قائم کیے جائیں گے، واٹر کارپوریشن اور یورپی انویسٹمنٹ بینک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی،یورپی یونین کی جانب سے سفیر برائے پاکستان ریمونڈس کاروبلس، ہیڈ آف کوآپریشن جیرون ولمس اور لون آفیسر مارکو آرین نے بھی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ یورپی انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے 10سال بعد پاکستان میں سرمایہ کاری کا آغاز ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت ، معاہدہ شہریوں کو صاف، محفوظ اور معیاری پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید